Subas Gul Novels
سُباس گُل کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے ہے۔ تعلیمی شعبے میں اردو اور نفسیات دلچسپی اور سندی اعتبار سے سرِ فہرست رہی ہے وہ زمانہ طالبعلمی سے ہی لکھنے کے فن سے وابستہ ہوئیں اب تک سولہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں جو کہ ایک شعری مجموعے اور دیگر ناولز پر مبنی ہیں ان کی وجہ شہرت ناول نگاری اور شاعری ہے ناول کی مزید کتب پر کام جاری ہے۔سو سے زائد آرٹیکلز لکھ چکی ہیں جو جنگ اخبار کے علاوہ ماہنامہ شیف ٹائم میں ہر ماہ باقاعدگی سے تقریباً تین سال تک شائع ہوتے رہے ہیں۔ملک کے تقریباً تمام معروف ڈائجسٹوں میں ان کی شاعری، افسانے، ناولٹ اور ناولز تقریباً بیس سال سے شائع ہو رہے ہیں اور ماشاءاللہ ابھی یہ سلسلہ اللہ کے فضل سے جاری ہے تین سو سے زائد ناولٹس،افسانے تحریر کر چکی ہیں۔ اجالا آنلائن ڈائجسٹ میں بطور نائب مدیرہ دو سال کام کیا ہے، نئے افق ڈائجسٹ میں تقریباً چھ سال تک ذوق آگہی سلسلے کی انچارج رہی ہیں، حجاب ڈائجسٹ میں ڈھائی سال تک مصنفات کے انٹرویوز کرتی رہی ہیں۔ اردو ادب اور ڈائجسٹ کے قارئین کے لیے ُسباس گل کا نام بہت مانوس اور معتبر سمجھا جاتا ہے ۔سُباس گُل کو اللہ تعالی نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔وہ ایک بہترین موٹیویشنل کوچ اور اسپیکر کی حیثیت سے بھی سامنے آئی ہیں۔اور زندگی سے مایوس افراد کی مثبت فکرِ عمل تک رہنمائی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
الحمدللہ
ُسباس گل صاحبہ کی کتابوں کی فہرست یہ ہے۔
تم ایسی شرارت مت کرنا: جون 2008
میں محبت اور تم: جون 2008
امل: اپریل 2009
محبت رنگ بدلتی ہے: 2010
اک تیرے آنے سے: 2010
چلو چاہت نبھائیں ہم: 2010
تم سنگ نیناں لاگے: 2013
سر لوحِِ شامِ فراق پھر: 2009
تمہارے بن ادھورے ہیں: 2015
اعتبارِ عشق: 2016
محرماں دلاں دیا: 2016
ماما: 2017
محبت دل کا سجدہ ہے: 2017
محبت خواب اور آنسو
2018 نومبر
شعری مجموعہ کلام
محبت پھر شروع کر لو
جنوری 2019
حرفِ گل،