Khushbo Phool Aur Main By Digest Novels Urdu Novel Summary
”اوہ ہاں یاد آیا۔ آپ کے ہاؤس جاب کے گروپ میں آج ایک نیا اسٹوڈنٹ شامل ہو رہا ہے۔“
”لیکن میرا گروپ تو کمپلیٹ ہے۔“
”ارے یہ کوئی عام اسٹوڈنٹ نہیں۔ ڈاکٹر برقی کے بھتیجے ہوتے ہیں موصوف۔ خراب اکیڈمک ریکارڈ ہے۔ مر مر کے فائنل ایئر پاس کیا ہے۔ کسی جگہ بھی ہاؤس جاب نہیں ملی۔ یہاں بھی صرف ڈاکٹر برقی کی وجہ سے۔۔۔“
”اوہ نو پلیز، میں یہ سب برداشت کرنے کے قطعی موڈ میں نہیں۔“
”مگر میرے خیال میں اس کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ بھی نہیں، ڈاکٹر برقی سے ہم سب کے ہی مفادات وابستہ ہیں۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
”ایکسکیوزمی ڈاکٹر!“ کی پکار پر اس نے اپنا سر اٹھایا۔
”جی۔“
”وہ مجھے ڈاکٹر برقی سے۔۔۔۔“
”آپ لیٹ ہیں۔“
”جی مجھے معلوم ہے وہ دراصل۔۔۔۔“
”بیکار کی تفصیلات کو چھوڑیے آپ کا نام کیا ہے؟“ اس نے درمیان میں ہی اسے ٹوک دیا۔
”اویس۔۔۔۔ اویس آفریدی۔“
’بن ٹھن کے تو یوں آئے ہیں موصوف جیسے یہاں ہاؤس جاب کرنے نہیں بلکہ ہاسپیٹل خریدنے آئے ہیں۔‘ اس نے بلیک ٹو پیس میں سجے خوشبوؤں میں بسے اس کے سراپے کو دیکھ کر تلملا کر سوچا۔
”آپ کا اوور آل کہاں ہے؟“
”میرا اوور آل؟“ اس نے سوالیہ انداز میں دہرایا۔
”جائیے ہیڈ نرس سے اپنے لیے وائٹ اوور آل لے کر آئیے اور آپ کے پاس کوئی پین اور نوٹ بک بھی نہیں۔“ دعا نے اس کے خالی ہاتھوں کی جانب اشارہ کیا۔ اسے لگا اس کا ضبط جواب دے دے گا۔
”دو منٹ کے اندر اندر یہ سب چیزیں لے کر ہمیں وارڈ نمبر تھری میں جوائن کریں۔“
”لیکن میں تو یہاں ڈاکٹر برقی۔۔۔۔“
”جیسے میں کہہ رہی ہوں ویسے ہی کریں آپ۔“ اس نے ”میں“ پر زور ڈالتے ہوئے سختی سے کہا اور گروپ کے ہمراہ آگے بڑھ گئی۔ حیران پریشان سا اویس آفریدی اس کی پشت کو گھور کر رہ گیا۔ ایک خیال اس کے ذہن میں کوندے کی طرح لہرایا۔ اس کے لبوں پہ بڑی شریر سی مسکراہٹ دوڑ گئی۔ اگلے ہی لمحے وہ تیز تیز قدم اٹھاتا آگے بڑھ گیا۔
وہ وارڈ میں چوتھا مریض دیکھ رہے تھے جب ہانپتا کانپتا اویس آفریدی وہاں پہنچا۔ اس نے اپنا کوٹ اتار لیا تھا اور وہ سفید اوور آل پہنے ہوئے تھا۔ راؤنڈ کے دوران ڈاکٹر دعا نے بڑی شدت سے محسوس کیا کہ اویس کی توجہ مریضوں کی جانب کم اور اس پر زیادہ تھی۔ بار بار اس کی نظریں اس کے چہرے کا طواف کر رہی تھیں جس پہ وہ اندر ہی اندر بری طرح کھول رہی تھی۔ راؤنڈ کے دوران اس نے اس سے جتنے بھی سوالات کیے ان کے جواب دینے سے وہ قاصر رہا۔ نہ ہی وہ کسی مرض کی تشخیص کر پایا نہ کوئی صحیح دوا تجویز کر پایا۔ راؤنڈز کے اختتام تک مارے غصے کے دعا کا برا حال تھا۔
”ایک منٹ ڈاکٹر اویس!“ اس نے باقی لوگوں کو آگے بڑھتے دیکھ کر اسے کاریڈور میں ہی روک دیا۔
”میں آپ سے صاف بات کرنا چاہوں گی میرے خیال میں آپ برا نہیں منائیں گے۔“
”جی، جی کہیے۔“ اس کے مقابل کھڑے اویس نے خوشدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا۔
”آپ کسی اور کیریئر میں جانے کے بارے میں کیوں نہیں سوچتے؟“
”آپ کے خیال میں، میں اس کے لیے موضوع نہیں ہوں۔“ اس نے بھنویں اچکاتے ہوئے پوچھا۔
”بات یہ ہے ڈاکٹر اویس کہ اس لائن میں ہم صرف قابلیت اور ڈگری کے بل بوتے پر نہیں چل سکتے۔ یہ آپ کی پوری توجہ اور لگن مانگتی ہے ہمارے پیشے میں غلطی کی گنجائش نہیں۔ ہماری ذرہ سی غفلت یا کوتاہی کسی کی موت کا باعث بن سکتی ہے اور جہاں تک میں اندازہ لگا پائی ہوں آپ کو خود بھی یہ لائن زیادہ پسند نہیں؟“
”جی ہاں کچھ ایسا ہی ہے۔“
”تو پھر آپ اس فیلڈ میں آئے ہی کیوں؟“
”سچ پوچھیں تو میں آیا نہیں بلکہ زبردستی لایا گیا ہوں،“ اس کے لبوں پہ بڑی بھرپور مسکراہٹ اور آنکھوں میں شوخ سی چمک تھی۔
”میرے خیال میں تو آپ ڈاکٹر برقی سے بات کریں۔ وہ آپ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں آپ کی زندگی ہے اور اس کے بارے میں فیصلہ کرنے کا آپ کو پورا حق ہے۔“ جوش و جذبات میں دعا کچھ زیادہ ہی بول گئی۔
”میں آپ کے خیالات سے سو فیصد متفق ہوں اگر آپ کسی وقت فارغ ہوں تو ہم بیٹھ کر اس موضوع پہ تفصیلی بات چیت کر سکتے ہیں۔ مستقبل کی پلاننگ وغیرہ۔“ اس کی۔۔۔ آنکھوں سے وہ قدرے گڑبڑا گیا۔
”وہ میرا مطلب تھا کہ آپ کے مفید مشورے بہت اچھے طریقے سے میری رہنمائی کر سکیں گے۔“
”مگر میرے خیال میں ہمیں مزید کسی بات چیت کی ضرورت نہیں۔ ایک بات آپ دھیان سے سن لیں اگر آپ کو مجھے اسسٹ کرنا ہے تو کل سے وقت پر اور پوری تیاری کے ساتھ آئیے گا
Last Updated: October 24, 2026
Khushbo Phool Aur Main — Digest Novels
Khushbo Phool Aur Main Novel By Digest Novels

اردو ناول: Khushbo Phool Aur Main از Digest Novels
آپ نیچے دیے گئے ڈاؤنلوڈ بٹن پر کلک کر کے Khushbo Phool Aur Main از Digest Novels کا PDF آسانی سے مفت ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ناول PDF فارمیٹ میں دستیاب ہے جسے آپ کسی بھی ڈیوائس پر ، آن لائن یا آف لائن ، پڑھ سکتے ہیں۔
اگر آپ اردو ناولوں کے شوقین ہیں اور رومانوی، سماجی یا جذباتی کہانیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، تو Digest Novels کا ناول Khushbo Phool Aur Main آپ کو ضرور پڑھنا چا ہیے۔ Digest Novels کا منفرد اسلوب اہر طرزِ تحریر لاکھوں قارئین کے دلوں میں بسا ہوا ہے۔
Urdu Novel: Khushbo Phool Aur Main By Digest Novels
Download Khushbo Phool Aur Main by Digest Novels free Novel PDF by clicking the Download button below. Available in PDF format, readable on any device, online or offline, including Android, iOS, and PC.
If you enjoy Urdu romance, suspense, or social drama, Khushbo Phool Aur Main by Digest Novels is a must-read. Digest Novels is celebrated for emotionally rich storytelling beloved by Urdu literature readers worldwide.
Khushbo Phool Aur Main ڈاؤنلوڈ کریں
Free Urdu Novel PDF — No registration required
Digest Novels — مصنف کے بارے میں
About the Author: Digest Novels
Download All Novels By Digest Novels
اکثر پوچھے گئے سوالات
Frequently Asked Questions
How to download Khushbo Phool Aur Main by Digest Novels Novel PDF for free?
Click the "Download Novel" button on this page. The Khushbo Phool Aur Main Urdu Novel downloads instantly to your device — completely free, no account required. Works on Android, iOS, and PC.
Khushbo Phool Aur Main PDF مفت ڈاؤنلوڈ کیسے کریں؟
اس صفحے پر "Download Novel" بٹن پر کلک کریں۔ Khushbo Phool Aur Main کا PDF فوراً آپ کے ڈیوائس پر مفت ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا — کسی رجسٹریشن یا فیس کی ضرورت نہیں۔
Is Khushbo Phool Aur Main available in PDF format?
Yes. Khushbo Phool Aur Main by Digest Novels is available as a free Urdu Novel PDF download on Novel Khazana, compatible with all Android, iOS, and PC devices.
کیا میں Khushbo Phool Aur Main موبائل پر پڑھ سکتا ہوں؟
جی ہاں۔ Khushbo Phool Aur Main PDF فارمیٹ میں ہے جو اینڈرائیڈ اور iOS دونوں پر آسانی سے کھل جاتا ہے اور آف لائن بھی پڑھا جا سکتا ہے۔