GUMRAAH: Between Sins And Sujood by Author Moon Urdu Novel PDF Free Download

GUMRAAH: Between Sins And Sujood By Author Moon

✓ مفت ڈاؤنلوڈ PDF Format Mobile Friendly
⏱️ 0 min read • 📄 PDF

GUMRAAH: Between Sins And Sujood By Author Moon Urdu Novel Summary

ابراہیم زَرّار نوابزئی۔

نام ہی کافی تھا۔

لندن کے ایلیٹ حلقوں میں لوگ اُس کا صرف نام جانتے تھے، اور پاکستان میں اُس کے خاندان کا ذکر پرانی دولت، طاقت، سیاست اور اثر و رسوخ کے ساتھ کیا جاتا تھا۔

اُس کے پاس وہ سب کچھ تھا جو لوگ پوری زندگی حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

پیسہ۔

طاقت۔

خوبصورتی۔

گاڑیاں۔

تعلقات۔

آزادی۔

اور وہ سب کچھ بھی…

جو اکثر انسان کو اُس کے رب سے دور لے جاتا ہے۔

اُس کی ہر رات کا اپنا ایک شور تھا۔

تیز رفتار گاڑیاں۔

غیر قانونی ریسز۔

اونچی موسیقی۔

پارٹیز۔

شراب۔

نشہ۔

لڑکیاں۔

قہقہے۔

اور ایسی محفلیں جو رات کے آخری پہر تک چلتی تھیں، جہاں لوگ اپنے اصل چہروں سے زیادہ نقاب لیے پھرتے تھے۔

ابراہیم اُن سب کے بیچ کھڑا ہوتا…

اور اُسے اپنی زندگی میں کسی کمی کا احساس نہیں ہوتا تھا۔

وہ مغرور تھا۔

بے خوف تھا۔

اپنی خواہشات کا غلام تھا، مگر اُسے یہ غلامی بھی آزادی لگتی تھی۔

اُس نے کبھی خود سے نہیں پوچھا تھا کہ جس زندگی کو وہ آزادی سمجھ رہا ہے…

کہیں وہی اُس کی سب سے بڑی قید تو نہیں۔

کیونکہ جس ماحول میں وہ پلا بڑھا تھا، وہاں اُسے کبھی رک کر سوچنا سکھایا ہی نہیں گیا تھا۔

اُسے صرف جیتنا سکھایا گیا تھا۔

اور ابراہیم ہارنا جانتا ہی نہیں تھا۔
۔۔۔۔۔
عافیہ نور۔
ایک ایسی لڑکی جسے پہلی نظر میں سمجھنا آسان نہیں تھا۔
نہ وہ معصوم تھی، نہ بے چاری۔
اُس کی زبان میں بلا کی تیزی تھی، مزاج میں ضد، اور اپنی عزتِ نفس کے معاملے میں وہ کسی کے سامنے جھکنا پسند نہیں کرتی تھی۔ غلط بات پر خاموش رہنا اُس کی عادت نہیں تھی، اور غصہ آتا تو چہرے سے صاف ظاہر ہو جاتا تھا۔
لیکن اُس کی شخصیت صرف یہی نہیں تھی۔
عافیہ کو لڑکیوں والی چھوٹی چھوٹی خوشیاں بہت عزیز تھیں۔ تیار ہونے میں وقت لگانا، کسی خاص دن کے لیے پہلے سے اپنا لباس سوچنا، زیور کو کپڑوں کے ساتھ ملانا، بال سنوارنا اور پھر آئینے کے سامنے ایک آخری نظر ڈال کر مطمئن ہونا—اُسے یہ سب اچھا لگتا تھا۔
کبھی ماں اُس کے کمرے میں آ کر اُسے اتنی دیر تیار ہوتے دیکھتیں تو ہنس کر پوچھتیں،
“بس بھی کرو، آخر کہاں جانا ہے؟”
اور عافیہ آئینے سے نظریں ہٹائے بغیر بس مسکرا دیتی۔
شاید یہی اُس کی خوبصورتی تھی۔
وہ مضبوط بھی تھی اور نرم بھی۔
اپنی بات پر ڈٹ جانے والی بھی، اور اپنے لوگوں کے لیے بے حد محبت رکھنے والی بھی۔
ماں اُس کی سب سے قریبی دوست تھیں، جبکہ دادی جان کی محبت اُس کے بچپن کی اُن چند خوبصورت یادوں میں سے تھی جو وقت گزرنے کے باوجود مدھم نہیں ہوئی تھیں۔
مگر عافیہ کی سب سے بڑی جنگ دنیا سے نہیں…
خود سے تھی۔
وہ بھی بھٹکی تھی۔
وہ بھی غلطیاں کر چکی تھی۔
وہ بھی کبھی اُن چیزوں میں الجھی رہی تھی جنہوں نے اُسے اُس کے رب سے دور کر دیا تھا۔
مگر فرق یہ تھا کہ عافیہ اپنی گمراہی کو اپنی منزل ماننے کے لیے تیار نہیں تھی۔
وہ گرتی تھی، خود کو سنبھالتی تھی، کبھی پھر لڑکھڑا جاتی تھی…
مگر واپس آنے کی خواہش اُس کے اندر ہمیشہ زندہ رہتی تھی۔
وہ کامل نہیں تھی۔
بس اتنا جانتی تھی کہ جس رب سے وہ دور ہوئی ہے، اُسی کی طرف واپس بھی جانا ہے۔
اور پھر اُس کی زندگی میں ایک ایسا شخص آنے والا تھا…
جس کے لیے گناہ زندگی تھا، اور جس کی دنیا عافیہ کی دنیا سے کہیں زیادہ تاریک تھی۔

ابراہیم زَرّار نوابزئی۔

اور شاید یہی وہ شخص تھا جس سے اُسے سب سے زیادہ دور رہنا چاہیے تھا۔

جب اُن کی دنیائیں ٹکرائیں گی، تو کیا وہ ایک دوسرے کو مزید گمراہ کریں گے… یا اُن کی ملاقات کسی اور ہی منزل کا آغاز بنے گی؟

Last Updated: November 16, 2026

GUMRAAH: Between Sins And Sujood — Author Moon

GUMRAAH: Between Sins And Sujood Novel By Author Moon

GUMRAAH: Between Sins And Sujood by Author Moon Urdu Novel cover
GUMRAAH: Between Sins And Sujood — Author Moon

اردو ناول: GUMRAAH: Between Sins And Sujood از Author Moon

آپ نیچے دیے گئے ڈاؤنلوڈ بٹن پر کلک کر کے GUMRAAH: Between Sins And Sujood از Author Moon کا PDF آسانی سے مفت ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ناول PDF فارمیٹ میں دستیاب ہے جسے آپ کسی بھی ڈیوائس پر ، آن لائن یا آف لائن ، پڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ اردو ناولوں کے شوقین ہیں اور رومانوی، سماجی یا جذباتی کہانیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، تو Author Moon کا ناول GUMRAAH: Between Sins And Sujood آپ کو ضرور پڑھنا چا ہیے۔ Author Moon کا منفرد اسلوب اہر طرزِ تحریر لاکھوں قارئین کے دلوں میں بسا ہوا ہے۔

Urdu Novel: GUMRAAH: Between Sins And Sujood By Author Moon

Download GUMRAAH: Between Sins And Sujood by Author Moon free Novel PDF by clicking the Download button below. Available in PDF format, readable on any device, online or offline, including Android, iOS, and PC.

If you enjoy Urdu romance, suspense, or social drama, GUMRAAH: Between Sins And Sujood by Author Moon is a must-read. Author Moon is celebrated for emotionally rich storytelling beloved by Urdu literature readers worldwide.

Author Moon — مصنف کے بارے میں

About the Author: Author Moon

Author Moon ایک مشہور اردو ناول نگار ہیں جن کے ناول رومانوی، سماجی اور جذباتی موضوعات پر مبنی ہوتے ہیں۔ ان کی تحریر لاکھوں قارئین میں بے حد مقبول ہے۔

Author Moon is a celebrated Urdu novelist known for emotionally rich storytelling across romance, social drama, and family themes.

Author Moon کے ناول

More by Author Moon

No additional novels available at this time.

اکثر پوچھے گئے سوالات

Frequently Asked Questions

How to download GUMRAAH: Between Sins And Sujood by Author Moon Novel PDF for free?

Click the "Download Novel" button on this page. The GUMRAAH: Between Sins And Sujood Urdu Novel downloads instantly to your device — completely free, no account required. Works on Android, iOS, and PC.

GUMRAAH: Between Sins And Sujood PDF مفت ڈاؤنلوڈ کیسے کریں؟

اس صفحے پر "Download Novel" بٹن پر کلک کریں۔ GUMRAAH: Between Sins And Sujood کا PDF فوراً آپ کے ڈیوائس پر مفت ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا — کسی رجسٹریشن یا فیس کی ضرورت نہیں۔

Is GUMRAAH: Between Sins And Sujood available in PDF format?

Yes. GUMRAAH: Between Sins And Sujood by Author Moon is available as a free Urdu Novel PDF download on Novel Khazana, compatible with all Android, iOS, and PC devices.

کیا میں GUMRAAH: Between Sins And Sujood موبائل پر پڑھ سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ GUMRAAH: Between Sins And Sujood PDF فارمیٹ میں ہے جو اینڈرائیڈ اور iOS دونوں پر آسانی سے کھل جاتا ہے اور آف لائن بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment