Download Gul Awaiz Complete Novel by Noor Ul Huda

گل کے چڑ کر کہنے پر وہ ناسمجھی سے اسے دیکھنے لگا پھر اسے سنجیدہ دیکھ کر اشمل کی جانب بڑھا پھر یک دم گل کی طرف پلٹا۔
\"بچا لینا پلیز؟ \"
\"لڑکی کو جانے دو۔\"
شان بننے کی ناکام کوشش کرتا وہ ان سب کو اپنی جانب متوجہ کر چکا تھا۔
\"کون ہے بے تو؟زیادہ ہیرو نہ بن رستہ ناپ جا کر۔\"
ایک پہلوان ٹائپ آدمی نے اسے دھمکایا تو پیچھے مڑا۔
\"یہ تو کہہ رہا ہے راستہ ناپو؟ \"
اس نے آہستگی سے کہا گل نے اپنے ساتھ کھڑے روپ کو دیکھا۔
\"اس سے نہیں ہو گا کچھ۔ تم ہی جاؤ۔\"
روپ کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ آئی تھی۔ ایک سیکنڈ لگا تھا اسے اذان کے جسم کو کنٹرول کرنے میں۔اگلے ہی پل اذان ہیرو بنا ان چاروں کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر گیا تھا۔ اشمل اچانک مدد ملنے پر اذان کی شکر گزار ہوگئی تھی جو روپ کے اس کی جسم سے نکلتے ہی ناسمجھی سے اردگرد ان چار موٹے گنڈوں کو ڈھونڈ رہا تھا۔
\"تھینک یو! \"
اشمل کی آواز پر اس نے ڈر کر اس کی جانب دیکھا تھا۔

About Noor Ul Huda:

زندگی کی مشکلات سے لڑتے کردار،حقیقی زندگی کی تلخیوں سے دور لے جانے والی کہانیاں!ناولز کی وہ دنیا جو حقیقت سے دور ہوکر بھی حقیقت کے قریب تر لےجائے۔

Gul Awaiz

Download and read Urdu novel online for free. Find a wide collection of Noor Ul Huda Urdu novels in PDF format for download from NovelKhazana. You can download complete novel from bellow download button.



Read Online Gul Awaiz Novel By Noor Ul Huda

Please Note: The provided links are intended solely for viewing, educational, and research purposes. We encourage you to purchase the book to show support for both the publisher and the author.


Noor Ul Huda Novels List

--> //