گل کے چڑ کر کہنے پر وہ ناسمجھی سے اسے دیکھنے لگا پھر اسے سنجیدہ دیکھ کر اشمل کی جانب بڑھا پھر یک دم گل کی طرف پلٹا۔
“بچا لینا پلیز؟ “
“لڑکی کو جانے دو۔”
شان بننے کی ناکام کوشش کرتا وہ ان سب کو اپنی جانب متوجہ کر چکا تھا۔
“کون ہے بے تو؟زیادہ ہیرو نہ بن رستہ ناپ جا کر۔”
ایک پہلوان ٹائپ آدمی نے اسے دھمکایا تو پیچھے مڑا۔
“یہ تو کہہ رہا ہے راستہ ناپو؟ “
اس نے آہستگی سے کہا گل نے اپنے ساتھ کھڑے روپ کو دیکھا۔
“اس سے نہیں ہو گا کچھ۔ تم ہی جاؤ۔”
روپ کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ آئی تھی۔ ایک سیکنڈ لگا تھا اسے اذان کے جسم کو کنٹرول کرنے میں۔اگلے ہی پل اذان ہیرو بنا ان چاروں کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر گیا تھا۔ اشمل اچانک مدد ملنے پر اذان کی شکر گزار ہوگئی تھی جو روپ کے اس کی جسم سے نکلتے ہی ناسمجھی سے اردگرد ان چار موٹے گنڈوں کو ڈھونڈ رہا تھا۔
“تھینک یو! “
اشمل کی آواز پر اس نے ڈر کر اس کی جانب دیکھا تھا۔
Gul Awaiz Novel By Noor Ul Huda
How to Download Gul Awaiz By Noor Ul Huda
You can easily download Gul Awaiz novel pdf By Noor Ul Huda by clicking the Download button below. The novel Gul Awaiz By Noor Ul Huda is available in PDF format, allowing you to read it conveniently on any device, whether online or offline.
If you're a fan of Urdu novels and crave for love stories, suspense, then Gul Awaiz by the famous author Noor Ul Huda is a must read. Known for her unique writing style, Noor Ul Huda writes a urdu novel that captures the human emotions and relationships. This novel has readers of Urdu literature and continues to hold a high place in the hearts of those who love deep, emotionally reads stories.
Novels by Noor Ul Huda: